ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسپتال میں بچوں کی اموات کے بعدراستوں میں قہر، یوپی وزیر کے قافلے کی گاڑی نے 5 سال کے بچے کو کچلا

اسپتال میں بچوں کی اموات کے بعدراستوں میں قہر، یوپی وزیر کے قافلے کی گاڑی نے 5 سال کے بچے کو کچلا

Mon, 30 Oct 2017 07:59:56    S.O. News Service

گونڈہ، 29؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)ایک طرف یوپی کے گورکھپورمیں اسپتال میں بچوں کی اموات پرحکومت کی طرف سے متضادبلکہ بسااوقات انتہائی مضحکہ خیزقابلِ اعتراض بیانات سامنے آئے اب نیامعاملہ یوپی کے گونڈہ کاہے کہ جہاں ریاستی حکومت کے ایک وزیر اوم پرکاش کے قافلے کی گاڑی نے پانچ سال کے بچے کو کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بچے کی موقع پر ہی موت ہو گئی اس واقعہ کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس ڈائریکٹر جنرل سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے متاثر اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اوم پرکاش راج بھر کا قافلہ ہفتہ کو گونڈہ ضلع سے گزر رہا تھا، تبھی قافلے میں شامل ایک گاڑی نے اس بچے کو کچل دیا. یہ بچہ اپنی ماں اور دادی کے ساتھ کرنل گنج اور پار س پور کو جوڑنے والی سڑک کے کنارے کھیل رہا تھا، تبھی وہ اس گاڑی کی زد میں آ گیا۔عینی شاہدین اور بچے کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ قافلے میں سے کوئی بھی شخص بچے کی مدد اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے گاڑی نہیں روکی اور نہ ہی کچھ احوال دریافت کرنا مناسب سمچھا۔ بچے کے والد وشوناتھ نے دعوی کیا کہ قافلے کی ایک گاڑی میں وزیر خود موجود تھے اور اس گاڑی پر پھول مالائیں لگی ہوئی تھیں۔ تاہم وزیر موصوف راج بھر نے صفائی دی کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا، وہ دوسری گاڑی میں اس جگہ سے تقریباََ 25 کلو میٹر دور تھے۔ علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ پولیس اپنے فرائض میں غفلت برتتے ہوئے جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔اس حادثہ سے نالاں علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش کو سڑک پر رکھ کر ایک گھنٹے تک جام لگائے رکھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے جبراً رعب دکھاتے ہوئے بچے کی لاش سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی۔


Share: